• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر آئینی تنظیم کی آڑ میں محکمہ سوشل ویلفیئر کو یرغمال بنایا گیا ہے

کوئٹہ (پ ر)آفیسرز ایسوسی ایشن سماجی بہبود رجسٹرڈ کی ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ سماجی بہبود کئی دہائیوں سے نادار اور غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں لیکن بد قسمتی سے چند مخصوص آفیسران نے ایک غیر آئینی آفیسرز ایسوسی ایشن کے نام سے محکمہ کو یرغمال بنایا ہوا ہے انہی آفیسران میں سے ایک آفیسر پچھلے پندرہ سال سے ادارہ بحالی منشیات مشرقی بائی پاس کوئٹہ میں ایک ہی پوسٹ پر ایک سیاسی جماعت کے سپورٹ سے بیٹھا ہوا ہے اور تو اور موصوف اسی سیاسی جماعت کا نام لیکر محکمہ کے اعلیٰ آفیسران کو ٹرانسفر کرنے کے دعوے بھی کرتا ہے اور اپنی بلیک میلنگ اور دبدبے کو قائم رکھنے کیلئے اکثر و بیشتر اسی سیاسی جماعت کے بیانات بھی محکمہ کے اعلیٰ آفیسران کیخلاف جاری کرواتا ہے آفیسرز ایسوسی ایشن سماجی بہبود رجسٹرڈ سیاسی جماعت کے قائدین سے اپیل کرتی ہے کہ اس طرح کے بلیک میلرز کیلئے پورے محکمہ کیخلاف ہر ماہ بیانات جاری کرنے اور پشت پنائی کرنے والوں کا نوٹس لیں ۔
کوئٹہ سے مزید