کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر میں برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے سلسلے میں یکم دسمبر کو مری آباد گرڈ اسٹیشن کے سید آباد ، کاسی ون ، کاسی ٹو فیڈروں سے دن 12 سے سہ پہر 3 بجے تک ، کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے انٹرکنیکٹر ، اولڈ سمنگلی ، پی اے ایف ، عالم خان فیڈروں سے دن ایک سے شام چار بجے تک بجلی بند رہے گی ۔ علاوہ ازیں 132 کے وی نال گرڈ اسٹیشن پر ضروری کام کے سلسلے میں یکم دسمبر کی صبح 8 سے 2 دسمبر کی شام 6 بجے تک نال گرڈ اسٹیشن کے تمام فیڈروں سے 34 گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔