• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی اسمگلنگ، سری لنکا نے اومان میں تعینات اپنا سفارتکار گرفتار کرلیا

کولمبو (این این آئی)سری لنکا کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ نے خواتین کی اسمگلنگ کے الزامات پر اومان میں تعینات اپنے سفارتکار کو گرفتار کرلیا۔سری لنکن اخبار کے مطابق کوشان کو مسقط سے کولمبو کے بندرانائیکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔مزید تحقیقات جاری،تھرڈ سیکریٹری کوشان پر اومان آنے والی ملازمت کی متمنی سری لنکن خواتین سے جنسی ہراسانی، سری لنکا سے خواتین کی اومان میں اسمگلنگ اور انہیں فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ بدعنوانی جیسے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔سری لنکا کی پبلک اکانٹس کمیٹی نے کہا کہ سفارتخانے کے عہدیدار کو شکایات پر اس کی سفارتی ذمہ داریوں سے معطل کر دیا گیا ہے۔کمیٹی کا کہنا تھا کہ سفارتکار کے خلاف رواں برس فروری سے شکایات موصول ہو رہی تھیں۔

دنیا بھر سے سے مزید