• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی وعصری علوم کیلئے تعلیمی اداروں میں داخلہ لیا جائے، جمعیت طلباء عربیہ

کوئٹہ(پ ر)منتظم صوبہ جمعیت طلباء عربیہ مولانا داداللہ ناصر نے کہا ہے کہ تعلیم دوستی تعلیم کے فروغ کیلئے ہم نے گزشتہ ماہ رابطہ طلباء مہم شروع کیا جس کو طلباء ومدرسین وآئمہ کرام نے بہت پسند کیا، بلوچستان میں تعلیمی اداروں کے طلباء کی کمی دور کرنے کی ضرورت ہے، بچے اور نوجوان دینی وعصری علوم کیلئے تعلیمی اداروں میں داخلہ لیں، جہالت بے دینی اور پریشانی ومشکلات کے خاتمہ کیلئے دینی وعصری کا حصول لازمی ہے، صالح دینی دار دیانت دار تعلیم یافتہ فرد ہی قوم کو مشکلات اورپریشانیوں سے نجات دلاسکتا ہے ،جمعیت طلباء عربیہ طلباء سے رابطہ کرکے تعلیم کا فروغ چاہتی ہے، مہم کا مقصد مختلف نظریات کے حامل طلباء میں ہم آہنگی ویک جہتی پیداکرنااور تعلیم کا فروغ ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعیت طلباء عربیہ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ذمہ داران اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر جمعیت طلباء عربیہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ بخت اللہ کاکڑ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ صدام حسین کاکڑ ،ناظم صوبہ بزم قرآن محمد رمضان کاکڑ بھی موجود تھے، انہوں نے کہاکہ ہم اس مہم کے دوران مدارس میں پڑھنے والے پچاس فیصد طلباء کو جمعیت طلباء عربیہ کی دعوت پہنچائیں گے، جمعیت طلباء عربیہ مدارس کے طلباء کے درمیان نفرتیں تعصب وفرقہ واریت اور لسانیت ختم کرنے چاہتی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید