• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کے ملزم کو قید اور جرمانے کا حکم

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیشن جج سریاب جان محمد گوہر کی عدالت نے منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزم شہزاد کو جرم ثابت ہونے پر 9سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ،جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق ملزم شہزاد کو پولیس تھانہ کیچی بیگ کے عملے نے گرفتار کرکے ان کے قبضے 1140گرام چرس برآمد کی تھی اور ان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیاتھا گرفتار کر نے کے بعد چا لا ن عدالت میں پیش کیا تھا۔
کوئٹہ سے مزید