• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاء اینڈ آرڈر کے پیش نظر بند کی گئی چھٹی بحال کر دی گئی، سید فرید شاہ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) کیپیٹل پولیس آفیسر لاء اینڈ آرڈر/کمانڈنٹ سید فرید شاہ نے پولیس ٹریننگ کالج اسلام آباد میں دربار سے خطاب میں کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کے پیش نظر بند کی گئی چھٹی کو بحال کر دی گئی ۔دربار میں پولیس ملازمین نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج کے سامنے رکھے جس پر انہوں نے حل طلب مسائل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔
اسلام آباد سے مزید