لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماءاسلام پنجاب کے رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمن کے متعلق پی ٹی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کی گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ محمد اقبال اعوان،مولانا سلیم اللہ قادری،پیر محمد فیاض شاہ،حافظ محمد عبدالواجد ،مولانا حلیم الرحمن نے کہا ہے کہ یاسمین راشد کو مولانا فضل الرحمن پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے اور غلاظتوں سے لبریز اپنی پارٹی کے گریبان میں جھانکنا چاہیے،غلاظت سے بھری زبان اور کردار پی ٹی کا و تیرہے جس کو لگام دیناہمیں آتا ہے ۔