• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ زاید ہسپتال میں ٹراما مینجمنٹ کورس کا آغاز، شیلڈ اور سرٹیفکیٹس تقسیم

لاہور ( جنرل رپورٹر ) شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں پروفیسر ڈاکٹر ہارون جاوید مجید اور پروفیسر محمد عمران انور کی زیر نگرانی شعبہ جنرل سرجری اور سوسائٹی آف سرجنز آف پاکستان لاہور چیپٹر کے باہمی اشتراک سے "شیخ زاید ٹراما آپریٹو مینجمنٹ ” کے حوالے سے دو روزہ کورس کا آغاز کردیا گیا، جس میں پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پروفیسر عبدالمجید چوہدری بطور گیسٹ آف آنر شریک ہوئے۔ پروفیسر اصغر نقی ، پروفیسر معید اقبال قریشی، پروفیسر فاروق افضل، پروفیسر وارث فاروقہ، پروفیسر خالد جاوید، ڈاکٹر عارف جاوید، پروفیسر ابرار اشرف، ڈاکٹر عمران کھوکھر، ڈاکٹر طارق علی بنگش، ڈاکٹر عامر لطیف، ڈاکٹر قمر اشفاق سمیت دیگر پروفیسرز نے ڈاکٹرز کو سیر حاصل معلوماتی لیکچرز دیے۔ پینل ڈسکشن کے اختتام پر شرکاء میں شیلڈز اور سر ٹیفکٹیس بھی تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر شرکاء نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے تربیتی کورسز کا تسلسل کے ساتھ انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔