• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نورا فتحی قطر فٹبال اسٹیڈیم میں اپنا گانا سن کر جذباتی ہوگئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے میچ کے دوران اپنا گانا اسٹیڈیم میں بجتا سن کر جذباتی ہوکر خوشی سے جھوم اُٹھیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ فٹبال ورلڈ کپ کا میچ دیکھے اسٹیڈیم میں موجود ہیں، عین اُسی وقت اسٹیڈیم فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ’لائٹ دی اسکائی‘ سے گونج اُٹھتا ہے۔

اس یاد گار لمحے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے ہوئے نورا اپنے گانے پر جھوم اُٹھتی ہیں۔

انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نورا فتحی نے جذبات سے بھرپور پیغام بھی کیپشن میں لکھا۔

انہوں نے لکھا کہ ’وہ لمحہ جب آپ اپنی آواز فیفا ورلڈ کپ کے دوران اسٹیڈیم میں سنتے ہیں، یہ بہت غیر یقینی تھا، یہ وہ سنگِ میل ہے جس نے کامیابی کا سفر مزید قابل قدر بنا دیا ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں خواب دیکھتی ہوں اور ہمیشہ خوابوں میں ایسے لمحات کا تصور کرتی آئی ہوں، مجھے اپنے خواب پورا کرنے کی جستجو ہے۔

ایک عام سی لڑکی سے یہاں تک کا سفر ، ایک خواب ہی تھا، جو پورا ہوا ، آپ بھی اپنے خوابوں پر یقین رکھو، کسی کو اپنی حوصلہ شکنی نہ کرنے دو، اگر آپ خواب دیکھتے ہیں تو آپ انہیں پورا کرنے کی بھی ہمت رکھتے ہیں۔

آغاز میں مجھ پر بھی لوگ ہنستے تھے، لیکن میں آج یہاں ہوں اور یہ ابھی شروعات ہے‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید