• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک الّو نے کیسے ماضی کی ہالی ووڈ اداکارہ کی یاد دلادی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سوشل میڈیا صارفین کو ایک الّو کو دیکھ کر 1950 کی دہائی کی معروف ہالی ووڈ اداکارہ مارلن منرو کی یاد ستانے لگی۔

ایسا ہرگز نہیں ہے کہ یہ الّو معروف بالی ووڈ اداکارہ کے جیسا دکھائی دیتا ہو لیکن اس الّو کی ایک ادا اداکارہ سے ایسی ہو بہو ملتی جلتی ہے جسے دنیا بھر کی بہترین اداکارائیں بھی نقل نہ کرسکیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ڈیلی اولز نامی پیج کی جانب سے ماضی میں شیئر کی گئی ویڈیو ایک بار پھر منظر عام پر آگئی۔ جس میں ایک سفید الؔو کو دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ الّو کسی الیکٹرانک گیجٹ کے اوپر کھڑا ہے، جس کے اطراف تیز ہوا کے جھونکے چل رہے ہیں، جس کے باعث الّو کے جسم پر موجود بال کچھ ایسے انداز میں ہوا میں لہرا رہے ہیں کہ اس نے مارلن منرو کی 1954 میں لی گئی تصویر کی یاد تازہ کر دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر کو صارفین کی جانب سے اسے خوب پسند اور ری ٹوئٹ کیا جا رہا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید