• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروین رحمان کے اہل خانہ کی جان کو خطرہ، 5 افراد گرفتار، 90 دن جیل میں رکھا جائیگا، محکمہ داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان کے قتل میں ملوث ملزمان کی رہائی کا معاملہ، 5افراد امجد حسین،ایاز سواتی، احمد علی،محمد رحیم اور عمران سواتی کو ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے 90دن تک سینٹرل جیل میں رکھا جائے، محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی غلام نبی میمن کی سفارش پر نوٹیفکیشن جاری کردیا، مذکورہ افراد جرائم پیشہ اور پروین رحمان کے اہل خانہ کے لیے خطرے کا سبب بن سکتے ہیں، مقتولہ پروین رحمان کی بہن عقیلہ اسماعیل بطور چیئرپرسن اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کام کر رہی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید