کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلشن معمار ناردرن بائی پاس کے قریب ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے 33 سالہ عبد الخالق ولد فیض محمد کو زخمی کر دیا ،نیو کراچی وزیر گوٹھ میں فائرنگ کے واقعہ میں 32 سالہ محمد صغیر ولد محمد رفیق زخمی ہو گیا ، لانڈھی فیوچر کالونی میں فائرنگ کے واقعہ میں 22 سالہ سہیل ولد آصف زخمی ہو گیا،پولیس کے مطابق علاقے میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ ہوئی، آصف وہاں سے گزر رہا تھا کہ فائرنگ کی زد میں آ گیا۔