کراچی(اسٹاف رپورٹر )حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک سے پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے بھارتی جیل میں اسیر یاسین ملک کی رہائی کیلئے موثر آواز اٹھانے کا عزم کیا اور بھارتی ظالمانہ وغاصبانہ اور دہشتگردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کرئے، محمد شاہد غوری نے مزبد کہا کہ کشمیر ی یاسین ملک کی کشمیری حق خودارادیت کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، بھارت کی جیل میں مظالم اور جھوٹے خود ساختہ مقدمات میں سزا انصاف کے قتل کے مترادف ہے،اقوام متحدہ یاسین ملک سمیت تحریک آزادی کشمیر کیلئے جدوجہد کرنیوالوں کی فوری رہائی کیلئے اقدامات کرئے،بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ وغاصبانہ اقدامات سے روکا جائے،مقامی ہوٹل میں یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اور ان کی بہن سبین حسین ملک سے ملاقات کے موقع پر مرکز رہنما محمد آفتاب قادری،فہیم الدین شیخ بھی موجود تھے۔