• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم، سی سی پی او لاہور غلام ڈوگر بحال

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے سروس ٹربیونل کے خصوصی بنچ کے فیصلے کیخلاف دائر کی گئی اپیل کی سماعت کے دوران ایک عبوری حکم جاری کرتے ہوئے سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے اپیل گزار ،سابق سی سی پی او، لاہور غلام محمد ڈوگر کو بحال کردیا ہے اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی ہے ۔جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کیسے کہہ دیا کہ آئینی درخواست قابل سماعت نہیں، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربرا ہی میں قائم تین رکنی بینچ نے جمعہ کے روز سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کی اپیل کی سماعت کی تو انکے وکیل عابد ایس زبیری نے موقف اختیار کیاکہ میرے موکل کو فیڈرل سروس ٹربیونل نے بحال کیا تھاتاہم فیڈرل سروس ٹربیونل کے ہی دو رکنی بنچ نے ان کی بحالی کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید