لاہور (نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دئیے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی دستخط شدہ سمری چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے کر دی تاہم وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے قریبی ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی۔