• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی یونیورسٹی میں ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار کی بھرتیوں کا عمل روکدیا گیا

کوئٹہ(خ ن)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جناب جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے ایک آئینی درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ہوئے یونیورسٹی آف لورالائی میں ڈپٹی رجسٹرار B-18 اور اسسٹنٹ رجسٹرارB-17 کے لیے مورخہ 4 دسمبر 2022 کو منعقد کیے جانے والے ٹیسٹ اور بھرتیوں کا عمل آئندہ تاریخ تک روکنے کا حکم دے دیا ہے۔معززعدالت کو درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ درخواست گزار کوعدالت عالیہ نے سی پی نمبر2020/678میں مورخہ 11 اپریل2022 کو فیصلہ سناتے ہوئے KPO (KEY PUNCH OPERATOR)(B-12)کی حیثیت میں بحال کر دیا تھا لیکن یونیورسٹی آف لورالائی کے ایکٹنگ وی سی نے عدالت عالیہ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا۔اس دوران مئی2022 میں یونیورسٹی نے ڈائریکٹ رریکروٹمنٹ کے ذریعے اسسٹنٹ رجسٹرارB-17اور ڈپٹی رجسٹرار B-18 کی پوسٹوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا جن کے لیے ٹیسٹ مورخہ 4 دسمبر 2022 کو منعقد کئے جارہے ہیں لیکن تمام درکار لوازمات پر پورا اترنے کے باوجود درخواست گزار کو بغیر کسی وجہ کے ٹیسٹ کے لیے کال لیٹر نہیں بھجوایا گیا جبکہ بلوچستان میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں ہر قسم کی ریکروٹمنٹس پر پہلے ہی پابندی عائد ہے لہذامذکورہ پوسٹوں پرریکروٹمنٹ غیر قانونی ہے معزز عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات کی روشنی میں درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سی ایم اے نمبر4665/2022 میں جواب دہندگان کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا اور انہیں آئندہ تاریخ تک مذکورہ پوسٹوں پر بھرتیوں سے اجتناب کرنے کا حکم بھی دیا کیس کی مزید شنوائی مورخہ 7 دسمبر 2022 کو ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید