• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی ایم این اے نجمہ حمید کے انتقال پر مختلف شخصیات کی تعزیت

برسلز (عظیم ڈار) سفارتخانہ پاکستان برسلز میں تعنیات اکنامک منسٹر عمر حمید کی والدہ مسلم لیگ ن کی ایم این اے بیگم نجمہ حمید کے انتقال پربلجیئم کی سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی خالہ اور ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی بہن تھیں۔ مرحومہ نجمہ حمید ن لیگ کی طرف سے دو دفعہ سینیٹر بھی رہ چکی ہیں، نجمہ حمید 1944میں پیدا ہوئیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ بلجیم کی سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات چوہدری پرویز اقبال لوہسر، مرزا عمران بیگ، حاجی شاہد فاروقی، مزمل مان، رشید احمد، حاجی پرویز، رانا فلک شیر، راجہ خالد،محمد نعیم ڈار، خواجہ واجد علی سجاد بٹ، خواجہ ارسلان علی، شیخ ماجد، محمد ناصر، میاں ذوالفقار علی، ندیم بٹ، کلیم ڈار اور حضرت علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری سمیت متعدد افراد نے اکنامک منسٹر عمر حمید اور انکے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
یورپ سے سے مزید