• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ، سعودی عرب، امریکا اور ایران کا شدید اظہار مذمت

اسلام آباد (صالح ظافر) سعودی مملکت کی مکمل یکجہتی اور دہشت گردی کے مقابلے میں پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر مسلح حملے اور ملک کے سفارت خانے کے ناظم الامور عبید الرحمان نظامانی پر قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکہ اور ایران نے بھی اس حملے کی وسیع مذمت میں شمولیت اختیار کرلی ہے جیساکہ ان کی مذمت واشنگٹن اور تہران سے الگ الگ سامنے آئی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے ملک کے مشن کی جانب سے شیئر کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت کی وزارت خارجہ نے تشدد اور دہشت گردی جہاں کہیں بھی ہو اس کو ترک کرنے کے لیے سعودی عرب کے پختہ اور شعوری موقف کی تصدیق کی ہے۔ قبل ازیں پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ٹویٹر پر کہا کہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے کابل میں پاکستان کے سفارت خانے پر مسلح حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید