• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹیئرفاؤنڈیشن نے زیادہ بلڈ کولیکشن کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

پشاور(جنگ نیوز) فرنٹیئر فاؤنڈیشن نے عالمی سطح پر سب سے زیادہ بلڈ کولیکشن کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا، اس حوالے سے عالمی سطح پر کام کرنے والی فلاحی تنظیم ” ہو از حسین“ کے زیراہتمام دنیا بھر میں ایک ہی دن سے زیادہ خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم چلائی گئی اس دوران پاکستان میں ہواز حسین فرنٹیئرفاؤنڈیشن کی شراکت دار تھی ، عالمی سطح پر چلائی جانے والی اس مہم میں فرنٹیئرفاؤنڈیشن نے ایک دن میں 37000 عطیات خون جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، گزشتہ روز ہوازحسین کی جانب سے فرنٹیئرفاؤنڈیشن کو ایوارڈ اور توصیفی سند سے نوازا، اس موقع پر فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان ، صاحبزادہ زبیر سمیت ہو از حسین کے نمائندے موجود تھے، فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم کا کہنا ہے کہ ہو از حسین کی جانب سے یہ ایوارڈ ہماری خدمات کا بھی اعتراف ہے، انہوں نے ہو ازحسین کی عالمی سطح پر فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم فلاحی کاموںمیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنی خدمات انجام دیںگے۔
پشاور سے مزید