• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف وارداتوں میں 2 گاڑیاں اور 12 موٹرسائیکلیں بھی چھین لی گئیں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں 12 موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تھانہ کھنہ کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں تین لڑکے گن پوائنٹ پرتوقیرمسیح سےاس کاموبائل ،ڈرون کیمرہ ،اورچھ ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے ۔تھانہ سہالہ کے علاقہ ایکسپریس ہائی وے پرڈی ایچ اے ٹوکے گیٹ نمبر 7کے قریب دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر محمدیاسین میمن کاموٹرسائیکل ،تھانہ شہزادٹاؤن کے علاقہ پنڈوریاں میں دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پربلال رضاسے 17ہزارروپے ،شناختی کارڈ،سروس کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ اورموبائل چھین کرلے گئے۔تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ آئی جے پی روڈپرگندم گودام کے قریب فیاض خان کی گاڑی کوتین موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پرروکا اوراسے پسٹل کے بٹ مارےجس سے وہ بے ہوش ہوگیا ملزمان اس کی گاڑی میں موجودپانچ لاکھ روپے لے کرفرارہوگئے۔تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ آئی ایٹ ون میں دوموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پرزین احمدکالیپ ٹاپ اوردوموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ سنگ جانی کے علاقہ سیکٹرجی 13ٹومیں چارمسلح ملزمان اسداللہ کے گھرمیں داخل ہوئے اوراسلحہ کی نوک پرڈیڑھ لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے ،تھانہ سنگ جانی کے علاقہ سرائے خربوزہ بس سٹاپ پردوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر غلام محمدلون سے 35ہزارروپے اورموبائل چھین کرلے گئے ۔تھانہ شالیمارکے علاقہ ایف الیون ون میں چارنامعلوم مسلح ملزمان جنیدقادرکے گھرداخل ہوئے اورگھروالوں کے جاگنے پرفرارہوگئے ۔تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن مرکزمیں دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پرمنظوراحمدسے ساڑھے چارہزارروپے اورموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ بھارہ کہوکے علاقہ مری روڈ کے قریب محمدذیشان کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ شالیمارکے علاقہ ایف ٹین تھری میں مولاناحامدالحق کے گھر کے تالے توڑکرفریج ،کچن کاسامان اور واش روم سے سینٹری کاسامان چوری کرلیاگیا،تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ آئی الیون فورمیں محمدشعیب کاموبائل ،تھانہ کورال کے علاقہ گلبرگ گرین میں حسنین خالدشیخ کی گاڑی کاشیشہ توڑکر لیپ ٹاپ اوردس ہزارروپے چوری کرلئے گئے ،تھانہ لوہی بھیرکے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوار عمیراحمدراٹھورکی ہمشیرہ کاپرس چھین کرلے گئے جس میں موبائل ،پندرہ ہزارروپے ،اے ٹی ایم کارڈوغیرہ تھے ۔
اسلام آباد سے مزید