• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوٹل میں مردہ پائے گئے تینوں افراد کی لاشیں ورثاء کی درخواست پر پوسٹ مارٹم کے بغیرحوالے

 راولپنڈی ( وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)تھانہ پتریاٹہ کے علاقہ میں  ہوٹل  کے کمرے میں مردہ پائے گئے تین افرادکی لاشیں بغیرپوسٹ مارٹم   ورثاءکے حوالے کردی گئیں ۔ایس ڈی پی  اومری ڈی ایس پی  اظہرمحمودنے جنگ  کوبتایاکہ  ایکسپریس وے پر ڈنہ کے مقام پر  ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے  28سالہ محمد اویس عباسی  ولدمحمدپرویزخان  سکنہ  آڑوکس مری ، 30 سالہ فیصل ایاز   ولد محمدالیاس سکنہ  محلہ فاروق اعظم  صادق آباد راولپنڈی اور 29سالہ محمد شاہ رخ   بیگ سکنہ  صادق آبادراولپنڈی  کی  میتیں  ہفتہ کی رات علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر ان کے ورثاءکے سپردکردی گئیں ۔انہوں نے بتایاکہ جاں بحق ہونے والے افراد کے  لواحقین نے تحریری طورپراستدعاکی کہ وہ پوسٹ مارٹم نہیں کرواناچاہتے  جس پرعلاقہ مجسٹریٹ نے تینوں میتیں ورثاکے حوالے کرنے کاحکم دیا جب کہ حادثہ میں بچ جانے والے شخص کوبھی ہسپتال سے فارغ کردیاگیا ۔ایس ڈی پی  او نے کہاکہ  کمرے میں زندہ بچ جانے والے شخص محمد ولد عبدالمجید سکنہ گوجرانوالہ  نے ہوش میں آنے کے بعدپولیس کوبیان دیاکہ رات کوسردی کی وجہ سے انہوں نے ہوٹل انتظامیہ سے ہیٹرمانگاتھا،ہوٹل والوں نے انہیں سلنڈروالاہیٹردیاجس کوجلانے کی وجہ سے کمرے میں آکسیجن کم ہوگئی   جس سے تین افرادکی موت واقع  جب کہ وہ خودبے ہوش ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید