• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور مریم پر قتل کی سازش کے الزامات، اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات کا آغاز نہ کرنے کی تصدیق

لندن (جنگ نیوز)اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، مریم نواز اور ناصر بٹ پر قتل کی سازش کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز نہ کرنے کی تصدیق کر دی۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ تمام شکایات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری کی نہ کسی سے سوال اور نہ تحقیقات شروع کی ہیں۔جیو نیوزکے رابطہ کرنے پر اسکاٹ لینڈیارڈ کے اسپیشلسٹ آپریشن کمانڈیونٹ نے بتایا کہ پاکستان، کینیا میں قتل کی سازش سے متعلق نومبر میں متعدد شکایات موصول ہوئیں، پولیس کو قتل کی سازش سے متعلق پہلی شکایت 5 نومبر کو درج کرائی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق شکایت میں نواز شریف اور مریم نواز پر الزامات عائد کیے گئے، پولیس نے شکایت کا جائزہ لے کر کوئی ایکشن نہیں لیا۔

یورپ سے سے مزید