• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی کنارے میں یہودی آبادیوں کی مخالفت کریں گے، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادیوں یا اسے اسرائیل کے حصے میں شامل کئے جانے کی مخالفت کریں گے تاہم انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی آنے والی حکومت کو شخصیات کی بجائے اقدامات پر فیصلہ کریں گے۔

اسرائیل کے حامی مشاورتی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے بلنکن نے نیتن یاہو کو مبارکباد بھی پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم شخصیات کی بجائے حکومت کی پالیسیوں کا جائزہ لیں گے۔ امریکی وزیرخارجہ نے اسرائیل میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کا بھی مطالبہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید