• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ، بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر خاتون سے دو افراد کی اجتماعی زیادتی

ڈیر ہ اسماعیل خان(نمائندہ جنگ ) بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر سرگودھا کی رہائشی خاتون سے قاری شریف نے ساتھی کے ہمراہ اجتماعی زیادتی کرنے کے ساتھ خاتون سے کانوں میں پہنی سونے کی بالیاں اور47ہزار کی نقدی بھی ہتھیا لی اوربلیک میلنگ کیلئے زیادتی کی وڈیو بھی بنا ڈالی،سیم نالہ کے پاس دوست کے ہمراہ گاڑی میں زیادتی کی تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور میں اقبال کالونی سرگودھا کی رہائشی20سالہ شادی شدہ خاتون” س“ بی بی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرا اپنے خاوند کے دوست قاری شریف جو کہ ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی و ٹیکسی ڈرائیور ہے سے موبائل فون پر رابطہ تھا۔ اس نے مجھے برطانیہ بھجوانے کا جھانسہ دیا اور کاغذات تیاری کیلئے سرگودھا سے اپنے گھر بلایا۔ میں اڈا پر پہنچی تو قاری شریف کار سمیت موجود تھا مجھے گاڑی میں بٹھا کر اپنے گھر لے آیا اور کاغذات پر دستحط اور انگوٹھے ثبت کرائے اور بعدازاں مجھے ساتھ گاڑی میں بٹھایا کہ وہ مجھے میرے گھر سرگودھا چھوڑ آتا ہے، راستے میں سیم نالہ دربار پمپ پہنچے تو وہاں ایک نامعلوم شخص پہلے سے موجود تھا۔
اہم خبریں سے مزید