• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، والد کی وفات کے دو روز بعد نوجوان نے مبینہ پھندا لگا کر خودکشی کر لی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کورنگی سیکٹر 32-b کے مکان میں 19 سالہ محمد حسنین جعفری نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کر لی،پولیس کے مطابق متوفی نوجوان کے والد کا دو روز قبل انتقال ہوا تھا، متوفی اپنے گھر میں سب سے چھوٹا تھا اور والد کے بہت قریب تھا، متوفی کے ورثاء نے بتایا کہ والد کی وفات کے بعد وہ بہت خاموش تھا،اتوار کو اس نے گھر میں پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید