• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹل پولیس، اندھے قتل کی 41وارداتوں کا سراغ، 75 ملزمان گرفتار

اسلام آباد‘ راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار‘ سٹاف رپورٹر) کیپٹل پولیس نے اندھے قتل کی 41 وارداتوں کا سراغ لگا کر ان میں ملوث 75ملزمان کو گرفتار کرکے اُنکے خلاف چالان مجاز عدالتوں میں پیش کر دیئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے تمام ڈی پی اوز کو ہدایات دی تھیں کہ سنگین جرائم میں ملوث نامزد ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے اور جرائم کی بیخ کنی کی جائے۔ اسلام آباد پولیس نے چمن گل اور نجیب اللہ کو گرفتار کر کے 3470گرام چرس‘ 200گرام آئس برآمد کر لی۔ ادہر سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے 31بھکاریوں کو گرفتار کرلیا۔ 4ملزمان اکرم‘ ذیشان‘ اسرار اور زوہیب کو گرفتار کر کے چرس 1350گرام‘ 8لٹر شراب اور پستول برآمد کر لیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید