لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری اور ممبر صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل نے اپنے بیان میں کہا کہ نئے انتخابات پاکستان کی اشد ضرورت بن چکے ہیں ملک کو صرف تحریک انصاف ہی بحرانوں سے نکال سکتی ہے پی ڈی ایم کی حکومت فوری طور پر مذاکرات کے لئے تیار ہوجائے ۔ تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود جنرل سیکرٹری زبیر نیازی اور سیکرٹری اطلاعات اویس یونس نے نے کہا کہ عوام نون لیگ اور پیپلز پارٹی سے خائف ہیں زرداری نے پیپلز پارٹی نواز شریف نے نون لیگ کا خاتمہ کر دیا ہے جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی اقتدار کے ذریعے لوٹ مار کرنے کی پالیسی کو ایک بار پھر عوامی خدمت کی پالیسی سے تبدیل کریں گے۔