لاہور(کورٹ رپورٹر ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے خلاف دائر تین سال پرانی توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی، عدالت نے قرار دیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہو چکا ہے، اس لیے توہین عدالت کی درخواست نمٹائی جاتی ہے۔