لاہو ر (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے کمالیہ میں ایس ایچ او کی جانب سے ریڑھی بان خاتون کو جوتا مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کے احکامات جاری کیے۔آئی جی پنجاب کے حکم پر ایس ڈی پی او سرکل کمالیہ کی مدعیت میں سب انسپکٹر عمران غفور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد پر زیرو ٹالرنس ہے۔ اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے بدسلوکی کے مرتکب ذمہ داران کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔