لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق لوہاری گیٹ میں کاشف سے 5لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون, مناواں میں ارسلان سے 3لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ریاض سے 6لاکھ روپے اور موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں اشتیاق سے 4لاکھ70ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ گارڈن ٹاؤن اور سول لائنز سے گاڑیاں جبکہ ساندہ شادمان اور مصری شاہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔