• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار ببرک شاہ کا 4 سالہ بیٹا وفات پا گیا

کولاج بشکریہ انسٹاگرام
کولاج بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ببرک شاہ کا 4 سالہ بیٹا انتقال کر گیا۔

اداکار ببرک شاہ نے اپنے بیٹے زاویار کے انتقال کی افسوسناک خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔


ببرک شاہ کا اپنے بیٹے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھنا ہے کہ میرا یہ بیٹا میرے تمام بیٹوں میں سب سے اچھا اور ذہین تھا، اللّٰہ اسے ابدی سکون بخشے، میری یادوں میں میرا بیٹا زندہ رہے گا جب تک ہم دوبارہ نہیں ملیں گے۔

انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ دعا اور تعاون کے لیے آپ کا شکریہ، اللّٰہ آپ کو دنیا اور آخرت کی خوشیاں عطا فرمائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید