بھارت میں ایک شخص نے صرف انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے اپنی بیوی کا قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، مہیش چند نے 19 ملین روپے کی انشورینس کی رقم حاصل کرنے کے لیے اپنی بیوی کا قتل کروادیا۔
رپورٹ کے مطابق، مہیش چند نے اپنی بیوی کا قتل کرنے کے لیے اس کی موٹر سائیکل کا حادثہ کروایا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جس شخص کے ذریعے یہ حادثہ کروایا گیا اس نے اپنی کار سے مہیش چند کی بیوی کی موٹرسائیکل کو ذور سے ٹکر ماری جس پر وہ اپنی کزن کے ساتھ سفر کررہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق، اس حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں خواتین ہلاک ہوگئیں۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست راجستھان میں رواں سال 5 اکتوبر کو پیش آیا اور اب مہیش چند کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔