اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم فیز تھری سمیت نوجوانوں کے لیے 47 ارب روپے کے 6منصوبوں کی منظوری دے دی ۔وزاعظم نیشنل ایوارڈ و یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹرقائم کرنے ،بلوچستان،فاٹا میں طلبہ کی اعلیٰ تعلیم کیلئے بھی 8.66ارب منظور کرلئے گئے، سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت ہوا۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم فیز تھری جس کی لاگت 14کروڑ 61 لاکھ روپے ہے،22ارب21اکروڑر وپے کی لاگت سے شروع کیا جائے گا۔وزاعظم نیشنل ایوارڈ و یوتھ دویلپمنٹ سینٹرقائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی ، فورم نے 0.897554ارب روپے کی لاگت سے پرائم منسٹر نیشنل ایوارڈ اور پرائم منسٹر یوتھ ڈیولپمنٹ منصوبوں کی بھی منظوری دے دی ہے۔ پرائم منسٹرز نیشنل ایوارڈ منصوبے سے طویل مدت میں ملک کے انٹر پرینیور شپ ایکو سسٹم کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ وفاقی حکومت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کو فنڈ کرے گی۔ فورم نے بلوچستان، فاٹا کے طلباء کے لیے 8.66335ارب روپے کی لاگت سے اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی بھی منظوری دی۔ اس منصوبے کا مقصد بلوچستان اور سابقہ فاٹا کے طلباء کو ایچ ای سی کے تسلیم شدہ اعلیٰ تعلیمی اداروں سے داخلہ کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے اور ان کی ٹیوشن فیس اور دیگر زندگی گزارنے کے اخراجات کی ادائیگی کرنا شامل ہیں یہ منصوبہ بلوچستان کے 5000طلباء (5000انڈر گریجویٹ 4-5سالہ BS پروگرام) تک رسائی فراہم کرے گا۔