لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے بیان سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا ۔لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے لیے آمد کے موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے 4سال ضائع کیے، کوئی کام نہیں کیا؟۔سابق وزیر اعلی ٰنے جواب دیا کہ کورٹ کے اندر کوئی سیاسی بیان نہیں دینا چاہتا۔