• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈر ہے کہیں اردو زبان ختم نہ ہو جائے، گورنر سندھ

کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اردو زبان اب مڈل کلاس ہو گئی ہے، اپر کلاس اب اردو زبان بولنا نہیں چاہتی ہے۔وفاقی اردو یونیورسٹی میں ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈر ہے کہیں اردو زبان ختم نہ ہو جائے، اردو زبان کو بولنے اور سمجھنے میں فخر کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ترقی کرنے والے ممالک اپنی زبان پر فخر کرتے ہیں، افسوس ہے ہم کسی اور کی زبان پر فخر کرتے ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ مجھے تین چار صفحے لکھ کر دیے جاتے ہیں لیکن دل سے بات کرتا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید