• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8171 سے پیغام ملنے والے اپنی رقوم وصول کرلیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام حمیرا ندیم

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) جن مستحق خواتین و افراد کو 8171 سے پیغام ملا ہے اور انہوں نے ابھی تک بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم وصول نہیں کیں وہ جلد اَز جلد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر سے رابطہ کرکے اپنی رجسٹریشن کروائیں اور اپنی رقوم بھی وصول کرلیں۔یہ بات بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر چکلالہ راولپنڈی حمیرا ندیم نےمیڈیا کو جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پیغام وصول ہونے والی خواتین و افراد کے رابطہ میں مزید تاخیر انکو رقوم سے محروم کرسکتی ہے۔ حمیرا ندیم نے مزید کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امدادی رقوم حاصل کرنے والے اپنے بچوں کے وظائف کے حصول کیلئے ’’ب فارم‘‘ ہمراہ لائیں تاکہ بچوں کی رجسٹریشن کرکے انہیں رقوم کی ادائیگی کی جائے۔
اسلام آباد سے مزید