• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہانیاں لیک اور انہیں پلانٹ کرنا گندا کھیل ہے، شہزادہ ہیری

لندن( نیوز ڈیسک)شہزادہ ہیری نے نیٹ فلکس کے ’’ہیری اینڈ میگھن‘‘ سیریز کے نئے ٹریلر میں ’’کہانیاں لیک کرنے اور انھیں پلانٹ کرنے‘‘ کے عمل کو ایک ’’گندا کھیل‘‘ قرار دیا ہے۔انھوں نے شاہی خاندان کے مردوں سے ’’شادی کرنے والی خواتین کے درد اور تکلیف‘‘ کی بات کرتے ہوئے بظاہر اپنی اہلیہ میگھن اور والدہ شہزادی ڈیانا کا حوالہ دیا ہے۔ایک تجزیہ کار سے جب اس ٹریلر کے دوران نسل سے متعلق مسائل کے بارے میں سوال ہوا تو انھوں نے جوڑے کے تجربے کے بارے میں کہا کہ ’’یہ نفرت کی، نسلی امتیاز کی بات ہے‘‘۔ نیٹ فلکس کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹریلر میں خاصے سخت بیانات دیئے گئے ہیں جن سے شاہی خاندان کے حوالے سے کچھ اچھے بیانات کی توقع نہیں،اس میں ایسی کمنٹری بھی کی گئی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’دوسرے لوگوں کے ایجنڈا کے مطابق میگھن کے خلاف جنگ چھیڑ دی گئی‘‘۔شہزادہ ہیری نے بکنگھم پیلس کی بالکونی میں شاہی خاندان کے سییئر اراکین کی ایک تصویر کے بارے میں کہا کہ ’’ہمارے خاندان میں درجہ بندی ہے، آپ کو معلوم ہوتا ہے خبریں لیک ہوتی ہیں لیکن کہانیاں پلانٹ بھی ہوتی ہیں‘‘۔
یورپ سے سے مزید