• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹن، برطانوی بادشاہ کو ایک بار پھر انڈہ مارنے کی کوشش

لوٹن(نیوزڈیسک ) برطانوی بادشاہ کو ایک بار پھر انڈہ مارنے کی کوشش کی گئی۔رپورٹ کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کو انڈہ مارنے کی کوشش کا واقعہ لوٹن کے علاقے میں پیش آیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق لوٹن کے سینٹ جارج اسکوائر سے 20 سال سے زائد عمر کے ایک شخص کو انڈہ مارنے کے شبے میں حراست میں لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق برطانوی بادشاہ کو انڈہ نہیں لگا مگر سیکورٹی اہلکار انہیں کچھ دیر کیلئے وہاں سے دور لے گئے، بعد میں چارلس سوئم واپس آئے اور لوگوں سے ہاتھ ملا کر چلے گئے۔
یورپ سے سے مزید