• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا سب سے طویل عمر والا کچھوا 190 برس کا ہو گیا، سالگرہ کا اہتمام

لندن (این این آئی)دنیا میں سب سے طویل العمر زندہ جانور کہلایا جانے والا کچھوا جوناتھن 190 برس کا ہو گیا ہے۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق رواں برس گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اسے زمین پر سب سے لمبی عمر والا جانور قرار دیا تھا اور اس مہینے اب یہ دنیا کا سب سے پرانا کچھوا بھی قرار دیا گیا ہے۔یہ کچھوا نیپولین بونا پارٹ کی وفات سے کچھ ہی دیر بعد 1832 میں پیدا ہوا تھا اور اس کی عمر کا اندازہ اس کے خول سے لگایا گیا ہے۔جوناتھن سینٹ ہیلینا کے گورنر کی رہائش گاہ پر پرآسائش زندگی گزار رہا ہے جہاں اس کی سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اتوار کو اس کے لیے خصوصی طور پر گاجر، کھیرے، سیب اور ناشپاتی سے تیار کیا گیا کیک کاٹا جائے گا۔کچھوے کی حفاظت پر مامور جو ہولنز کا کہنا تھا کہ اس ہوتے ہوئے جنگ عظیم اول اور دوم ہوئیں، برطانوی راج کا عروج و زوال ہوا، کئی گورنر، بادشاہوں اور ملکاؤں کا دور گزر گیا۔ یہ کافی غیر معمولی ہے۔ʼیہ ابھی تک وہیں ہے اور اپنی زندگی کا لطف اٹھا رہا ہے۔سینٹ ہیلینا کے حکام کو امید ہے کہ وہ کئی برس مزید زندہ رہے گا، لیکن انہوں نے کہا کہ مرنے کے بعد اس کے خول کو آئندہ نسلوں کے دیکھنے کے لیے محفوظ کیا جائے گا۔
یورپ سے سے مزید