• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کی فضا میں زہریلے ذرات کی مقدار میں اضافہ

اسلام آباد(ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے) پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے) کی گزشتہ روز کی جاری رپورٹ نےوفاقی دارالحکومت کی فضاء آلودہ ہونے کی تصدیق کردی ۔زہریلے ذرات پی ایم 2 اعشاریہ 5کی مقدار111ug/m3سے تجاوز کر گئی۔ فضا میں زہریلے ذرات کی مقدارمیں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے جو کسی صورت 35ug/m3سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ۔ ماہرین صحت کے مطابق زہریلے ذرات PM2.5کی مقدارمقررہ حدسے تجاوز کرنے سے سانس کی بیماریوں سمیت دیگر بیماریاں ہونے کا خدشہ ہے۔یہ زہریلے ذرات گاڑیوں وغیرہ میں فوصل فیول کے جلنے سے خارج ہوتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید