چڑیا گھر کے ڈائریکٹر نے دعوت کیلئے اعلیٰ نسل کے چار بکرے کٹوا دیے
میکسیکو کے چلپانسینگو شہر کے ایک سابق زو ڈائریکٹر پر سرکاری طور پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے اپنے دور میں کئی غلط اقدامات کیے جن میں اعلیٰ نسل کے چار قیمتی امریکن بریڈ بکرے اسٹاف پارٹی میں پکانے کے لیے کٹوا ڈالے تھے، واضح رہے کہ زو میں ایسے کل دس بکرے تھے۔۔