• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یواے ای سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کیلئے پاکستان نے ڈرافٹ بھیج دیا

اسلام آباد( خالد مصطفیٰ) پاکستان نے یواے ای حکومت کو موگیس کی درآمد کےلئے تحریری طور پر انٹر گورنمنٹ ڈرافٹ ارسال کیا ہے تاکہ باضابطہ طورپر ابوظہبی سے مذاکرات شروع کئے جاسکے۔ ابوظہبی سے سرکاری طور پر منظوری کے بعد دونوں حکومتوں کے اداروں پاکستان اسٹیٹ آئل اور ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے درمیان 15 لاکھ ٹن موٹر اسپرٹ درآمد کرنے کے کارروائی شروع ہوجائے گی۔ وزارت توانائی کے سینئر افسر نے دی نیوز کو بتایا کہ ’’جی ہم نے ابوظہبی کو تحریری طور پر لکھا ہے کہ وہ اس پر باضابطہ منظوری دے ایک مرتبہ منظوری ہوگئی تو دونوں ممالک کے ادارے اس پر مذاکرات اور کارروائی شروع کردیں گے جس کے تحت 30 گارگو سالانہ د رآمد ہوسکیں گے۔ اور یہ ڈیل پانچ سے آٹھ سال تک لاگو ہوگی۔ گزشتہ ماہ کے شروع میں دونوں ممالک کے درمیان بات ہوئی تھی جس کے تحت موٹر اسپرٹ اور جیٹ پٹرول منگوایا جاسکے گا۔ اس معاہدے اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے بعد پاکستان میں وافر مقدار میں پٹرولیم مصنوعات کی موجودگی ہوگی۔ جی ٹی جی کی اس ڈیل کے بعد پاکستان کو مالی طور پر آسانیاں ہوسکیں گی۔ پاکستان 15جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی درامدات یقینی طور پر کرنا چاہتا ہے۔ 

ملک بھر سے سے مزید