• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے بنیاد الزامات، چیئرمین سینیٹ کا وی لاگر کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس

اسلام آباد( نمائندہ جنگ ) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وی لاگر رضوان الرحمن رضی کو دس ارب ہرجانے کا نوٹس ارسال کر دیا۔

وی لاگر کو سینڈک پروجیکٹ کے حوالے سے صادق سنجرانی پر بے بنیاد الزامات پر ہتک عزت کا نوٹس ارسال کیا گیا۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ وی لاگ میں بے بنیاد الزامات سے موکل کی ساکھ مجروح ہوئی ہے اورعوامی سطح پر وی لاگر چودہ روز میں غیر مشروط معافی مانگیں۔ 

غیر مشروط معافی نہ مانگنے صورت میں قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتاہوں۔وی لاگر رضوان رضی نے چیئرمین سینیٹ دصادق سنجرانی کے خاندان اور سنجرانی قبیلے کیخلاف الزامات لگائے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید