لاہور(ٹی وی رپورٹ)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان حملہ کیس کی ایف آئی آر فوجی افسر کے خلاف درج نہ کریں۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ وفاق، پنجاب اور تمام صوبوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے‘میرے ذاتی خیال میں پنجاب اسمبلی توڑنے سے آئینی بحران کا خطرہ ہے۔آصف زرداری سے پنجاب کے معاملے پرکوئی بات نہیں ہوئی ۔
چوہدری شجاعت نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ آصف زرداری میری عیادت کیلئے آئے تھے‘ہوسکتا ہے مستقبل میں پرویز الٰہی سے متعلق کوئی بات ہو، پی ڈی ایم اور پرویز الہٰی کے بارے میں کوئی بات ہوئی تو بتادوں گا، پرویزالہٰی سے سیاسی رابطہ نہیں، قومی امور پر بات ہوجاتی ہے۔