• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری پونے تین کروڑ کے طلائی زیورات سے محروم، متعدد چوریاں، ڈاکے

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 19موٹرسائیکلوں ایک رکشے ،طلائی زیورات، موبائل فونز ،نقدی اوردیگراشیاء جبکہ اسلام آباد کےشہری ایک گاڑی، نو موٹر سائیکلوں، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیوارت، موبائل فون اور دیگر سامان سے محروم ہوگئے۔ ،تھانہ بنی کے علاقہ ڈھوک دلال میں سمیرعالم خان اپنی فیملی کے ہمرا ہ گاڑی میں جارہاتھاکہ 2نامعلوم موٹر سائیکل سوا ر اسلحہ کی نوک پر اس کی بیوی سے طلائی زیورات 9تولہ مالیتی8لاکھ 50ہزارروپے اور اترواکراوردوموبائل چھین کرفرارہوگئے۔ تھانہ وارث خان کو صفدرحسین نے بتایا کہ احتشام علی اور کامران علی نے مجھ سے طلائی زیورات مالیتی 2کروڑ78لاکھ روپے امانتاً لئے جو اب واپس نہیں کررہے۔ تھانہ رمنا کی حدود سے راحیل کے فلیٹ سے ایل سی ڈی، 200 یورو ، 30 ڈالر ، تھانہ ترنول کی حدود سے رشید کے گھر سے 17 تولہ سونا اور نقدی ایک لاکھ روپے، تھانہ سبزی منڈی کی حدود سے خلیل احمد کے گھر سے 3 موبائل، لوہی بھیر کی حدود سے فرحت کے گھر سے 1500 پاؤنڈ نا معلوم چور لے اڑے۔تھانہ ویسٹریج کو قاسم علی شاہ نے بتایا کہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ اپنی گاڑی پر شادی اٹینڈکر کے اپنے گھر سٹریٹ نمبر 2ویسٹریج بازار کے اندرداخل ہواتو اسی دوران دو مسلح افردموٹرسائیکل پر میری گاڑی کے سامنے آگئے اور مجھ پر پسٹل تان کر رکنے کا اشارہ کیا ، میں نے شور کیاتو لو گ اکٹھے ہو گئے اس دوران موٹرسائیکل سوارملزم نے فائر کیے اور جہاز پارک والی سائیڈ فرار ہوگئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سسکتھ روڈپر پی ٹی آئی کے جلسہ میں حمادحسین کا موبائل فون 3لاکھ80ہزارروپے،سکستھ روڈپر پی ٹی آئی کے جلسہ میں رضوان احمدصدیقی کا موبائل چوری ہو گیا۔ دیگر وارداتیں تھانہ سٹی ، رتہ امرال ، وارث خان ، نیوٹاؤن، صادق آباد ،آراے بازار ، ٹیکسلا، صدرواہ ، بنی نصیرآباد ، سول لائنز، رتہ امرال، کینٹ، صدربیرونی، ترنول، آبپارہ ، سبزی منڈی ، لوہی بھیر ،کوہسار ، تھانہ ترنول کی حدود میں ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید