• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام شہریوں کے ساتھ پولیس والے بھی نوسربازوں کے ہاتھوں لٹنے لگے

ملتان(سٹاف رپورٹر)عام شہریوں کے ساتھ ملتان پولیس بھی نوسربازوں کے ہاتھوں لٹنے لگی۔ایک سابق ایس پی سمیت متعدد پولیس ملازمین کو لوٹ لیا گیا۔نوسرباز جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے لگے پولیس سراغ لگانے میں ناکام ہو گئی۔ذرائع کے مطابق نوسربازوں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پولیس جوانوں کو ہی لوٹنا شروع کر دیا۔کچھ عرصہ قبل سٹی کنٹرول سے کال چلی کی ڈولفن فورس نو نمبر چونگی ایس پی سٹی کے نمبر پر کال کریں اور نمبر اناؤس ہوا تب اس نمبر سے جعلی ایس پی بن کر بات کی گئی کہ ملتان سے ٹرانسفر ہوچکے ہیں انکو 60 ہزار روپے کی اشد ضرورت ہے فوری طور پر رقم جاز کیش کرائی جائے جس پر ڈولفن کے جوانوں کیجانب سے رقم بھیج دی گئی۔معاملے کی ابھی بھی انکوائری چل رہی ہے۔ اس میں وائرلیس آپریٹر کومعطل کیا جا چکا ہےگزشتہ روز ملتان کے تھانہ بی زیڈ میں یہی طریقہ آزمایا گیا محرر کو وائرلیس پر کال موصول ہوئی اور ایک نمبر سے اس کوفوری رقم بھیجنے کو کہا گیا اس میں بھی ایک ایس پی لیول کے افسر کا نام استعمال کیا گیا محرر کی جانب سے ایک کانسٹیبل کو رقم دے کر جاز کیش کرانے کے لئے بھیجا گیا اسی دوران محرر کو ایک اے ایس آئی کی کال آئی صارتحال کا علم ہونے پر اے ایس آئی نے محرر کو بتایا کہ یہ فراڈ ہے اور فوری طور پر اسکو واپس بلالیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ملتان پولیس کے جوانوں کو بحال کرانے،اے سی آر لکھوانے،ٹرانسفر پوسٹنگ کے نام پر بھی لوٹا جاچکا ہے جبکہ پولیس ان نوسربازوں کو ڈھونڈنے میں ناکام ہے نمبر ٹریس کرنے پر معلوم ہوا کہ نوسر باز کس تعلق کراچی سے ہے۔
ملتان سے مزید