لاہور(خصوصی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر کی قیادت میں گلشن راوی سے الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کا آغاز ہوگیا ریلی گلشن راوی سے شروع ہو کر سمن آباد پکی ٹھٹی چوک یتیم خانہ سے ہوتے ہوئے لیاقت چوک سبزہ زار اختتام پذیر ہوئی ،ریلی کے شرکا ء نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ حماد اظہر ،شیخ امتیاز محمود اور اویس یونس سمیت دیگر قائدین نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش تمام بحرانوں کا واحد حل فوری نئے انتخابات ہیں ، ہر روز لاہور کے ایک حلقے سے ریلی نکالی جائے گی الیکشن کراؤ ملک بچاؤ تحریک 23 کروڑ پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے عمران خان گولیاں کھا کر بھی چوروں ڈاکوؤں اور لٹیروں کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے ۔