• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعجاز افضل ملکی یکجہتی کونسل آزاد کشمیرکے صدر، خان عبدالقیوم جنرل سیکرٹری

لاہور(نمائندہ خصوصی) سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں انتخابی کمیٹی نے میرپور میں ملی یکجہتی کونسل آزاد جموں و کشمیر کی تنظیمِ نو کے انتخابی عمل کی نگرانی کی۔ سید ثاقب اکبر، سید ناصر شیرازی، سید محمود بخاری، ڈاکٹر خالد محمود خان بھی موجود تھے۔ عبدالرشید ترابی اور مولانا امتیاز صدیقی دو ٹرم پوری ہونے پر صدارت اور سیکرٹری شپ سے دستبردار ہوگئے۔ کونسل نے اتفاقِ رائے سے سردار اعجاز افضل خان کو صدر اور خان عبدالقیوم کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا اور تمام عہدوں کا انتخاب مکمل ہوگیا۔ اجلاس سے لیاقت بلوچ، سید ناصر شیرازی، سید ثاقب اکبر، عبدالرشید ترابی، ڈاکٹر خالد محمود خان، مولانا امتیاز صدیقی، سید محمود بخاری، سردار اعجاز افضل، عبدالقیوم خان نے خطاب کیا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں حکمران آزاد کشمیر اور گلگت-بلتستان کے عوام سے دوسرے درجے کے شہری جیسا سلوک اور اصول ختم کریں ۔