پاکستان کے معروف یوٹیوبر اذلان شاہ نے شادی کے موقع پر اپنی اہلیہ کو منفرد تحفہ دے دیا۔
اذلان شاہ کی شادی سوشل میڈیا انفلیونسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان کے ساتھ انجام پائی ہے، اس موقع پر انہوں نے اپنی بیگم کی پسند کا خیال رکھتے ہوئے انہیں ایک عدد بچھیرا (گدھے کا بچہ) تحفہ دیا ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اذلان شاہ نے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ میری اہلیہ کو گدھے کے بچوں سے بہت پیار ہے، تو اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے انہیں یہ تحفہ دیا ہے۔