• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، قطری سفیر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قطر کے سفیر شیخ سعود العبدالرحمن الثانی نے کہا ہے کہ قطر اور پاکستان کے درمیان منفرد تاریخی تعلقات مضبوط بنیادوں اور تعاون پر مبنی ہیں جس میں حالیہ برسوں میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، ہم موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے خواہاں ہیں،2 لاکھ 10 ہزار پاکستانی قطر کی ترقی میں حصہ لے رہے ہیں، قطر کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قطر پاکستان کیساتھ برادرانہ تعلقات کواہمیت دیتا ہے.

 وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ دوحہ کے دوران قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہم نے قطر میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کی تعداد کو دگنا کر دیا ہے اور اب تقریباً 2 لاکھ 10 ہزار پاکستانی قطر کی ترقی میں حصہ لے رہے ہیں ہماری حکومت نے قطر میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید